0
Saturday 4 Sep 2021 21:49

ژوب، شکاریوں کیخلاف کارروائی، پرندے رہا، شکاری علاقہ بدر

ژوب، شکاریوں کیخلاف کارروائی، پرندے رہا، شکاری علاقہ بدر
اسلام ٹائمز۔ محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ جنگلات اور لیویز فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع شیرانی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جس میں زیتون کے درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شکاریوں کے جالوں کو آگ لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کرتے ہوئے تمام شکاریوں کو علاقہ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایف او شیرانی نے کہا کہ قوانین و قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے شکاریوں کے خلاف مستقبل میں بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 952156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش