0
Saturday 4 Sep 2021 21:59

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری خوف کا شکار ہوکر اپنے مکانوں سے باہر آگئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 952158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش