0
Saturday 4 Sep 2021 23:59

حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ کریں گے، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی

حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ کریں گے، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے جمعہ کو کاروبار کھولنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے جمعرات سے لائٹ ہاؤس پر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے، جہاں آج دھرنا دیدیا گیا۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے جمعرات کو بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کیا گیا تھا اور انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کیلئے 3 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، الٹی میٹم کا وقت 5 بجے ختم ہونے پر تاجر رہنماؤں نے مشاورت سے ایم اے جناح روڈ بلاک کردیا۔ شہر کی اہم ترین تجارتی شاہراہ آمد و رفت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ 

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر رضوان عرفان کے مطابق ایک ہی صوبے میں کرونا کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اور دکانیں بند کرنے کے اوقات 8 بجے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ بقیہ اضلاع میں ایک روز کی چھٹی اور کاروبار 10 بجے تک کرنے کی سہولت دی گئی ہے، سندھ حکومت کے متعصبانہ احکامات کے خلاف ہم احتجاج کررہے ہیں۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ ہم نے 5 بجے تک حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کو ہم نے مطلع کردیا تھا، الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ بند کردیا گیا۔ شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا رخ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 952184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش