QR CodeQR Code

کشمیر کاز کیساتھ پرعزم کھڑے ہیں، آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی

5 Sep 2021 00:07

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد جموں وکشمیر میں سیکورٹی و ترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 952186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952186/کشمیر-کاز-کیساتھ-پرعزم-کھڑے-ہیں-آرمی-چیف-کی-وزیراعظم-آزاد-کو-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org