QR CodeQR Code

طرابلس پر باغیوں کا قبضہ، عرب لیگ نے بھی مخالفین کو تسلیم کر لیا

28 Aug 2011 18:45

اسلام ٹائمز:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں علی الصبح ہونے والے اجلاس میں قذافی حکومت کے منجمد اثاثے مخالفین کو جاری کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ یو این میں لیبیا کی سیٹ مخالفین کو دی جائے۔


طرابلس:اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے پچیانوے فیصد پر مخالفین نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے کنٹرول کیلئے لڑائی جاری ہے، ادھر عرب لیگ نے مخالفین کو تسلیم کرتے ہوئے قذافی حکومت کے منجمند اثاثے عبوری کونسل کو دینے کی اپیل کی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں علی الصبح ہونے والے اجلاس میں قذافی حکومت کے منجمد اثاثے مخالفین کو جاری کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ یو این میں لیبیا کی سیٹ مخالفین کو دی جائے۔ تاکہ عبوری کونسل کو لیبیا کی قانونی حکومت تسلیم کیا جاسکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو وفد لیبیا اور شام بھیجے جائینگے جو ان ممالک کے مسائل حل کرنے میں مدد دینگے۔ ادھر طرابلس کے اکثر حصے کے بعد مخالفین کی کونسل نے شہر میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اسپتالوں اور گلیوں سے لاشیں ہٹائی اور صفائی کی جا رہی ہے۔ بن جواد میں قبضے کے بعد مخالف قذافی کے آبائی گاؤں سرت پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ باغی دیگر شہروں کی طرح اس کو فتح کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 95219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95219/طرابلس-پر-باغیوں-کا-قبضہ-عرب-لیگ-نے-بھی-مخالفین-کو-تسلیم-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org