0
Sunday 5 Sep 2021 02:33

سعودی فوجی اہداف پر یمن کیجانب سے بیلسٹک میزائلوں کیساتھ جوابی حملہ

سعودی فوجی اہداف پر یمن کیجانب سے بیلسٹک میزائلوں کیساتھ جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے امریکی چینل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے حجاز میں واقع متعدد سعودی فوجی اہداف کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ امریکی چینل اسکائی نیوز نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے نجران و الدمام میں واقع سعودی فوجی اہداف کے خلاف کئی ایک بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اپنے بیان کے آخر میں حسب معمول دعوی کیا کہ اس نے داغے گئے تمام یمنی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش