0
Sunday 5 Sep 2021 18:40

یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد و یکجہتی کا عکاس ہے، خرم نواز گنڈاپور

یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد و یکجہتی کا عکاس ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی راہنما خرم نواز گنڈا پور نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد و یکجہتی کا عکاس ہے۔ غیور قومیں اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوتیں، 6 ستمبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک ایسا قابل فخر دن ہے، جب پوری قوم اپنے فروعی اختلافات بھلا کر دفاع وطن کیلئے یک جان ہو گئی تھی، متحد قوموں کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا ناقابل تسخیر دفاع کا تقاضا ہے کہ سائنس ٹیکنالوجی سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں عصری تقاضوں کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے جنگ ستمبر کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء منہاج القرآن کے مرکزی راہنماوں کے وفد نے لاہور میں مقیم افواج پاکستان کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ عظیم شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے 21 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں۔ وفد میں مرکری سیکرٹری کوارڈینیشن حافظ غلام فرید، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین اور عامر حسن شامل تھے۔ وفد نے لیفٹیننٹ کرنل شہاب الدین شہید، کیپٹن کامران شہید، لیفٹیننٹ کرنل رائے فرحان علی شہید، مرزا عامر بیگ شہید، حوالدار نوید شہید، لیفٹیننٹ حیدر نذیر شہید، میجر عبدالواحد شہید، کیپٹن جہانزیب شہید، لیفٹیننٹ سید ارتضی عباس گردیزی شہید، میجر علی سلطان ناصر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے گلدستے پیش کیے۔ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وفد نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 952240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش