QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 61 افراد جاں بحق

5 Sep 2021 11:03

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 940 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 175 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 249 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 506 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 60 ہزار 881 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 952243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952243/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-سے-مزید-61-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org