0
Sunday 5 Sep 2021 12:15

علی گیلانی کی میت چھیننا بھارتی فاشزم کی ایک اور شرمناک مثال ہے، عمران خان

علی گیلانی کی میت چھیننا بھارتی فاشزم کی ایک اور شرمناک مثال ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 92 سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اصول پسند رہنما تھے، ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے۔
خبر کا کوڈ : 952249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش