0
Sunday 5 Sep 2021 15:00

کسی کو امید نہیں تھی طالبان اتنی جلدی افغانستان پر قبضہ کرلیں گے، شیخ رشید

کسی کو امید نہیں تھی طالبان اتنی جلدی افغانستان پر قبضہ کرلیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا کی سیاست ہل کررہ گئی ہے کسی کو امید نہیں تھی کہ طالبان افغانستان پر اتنی جلدی قبضہ کرلیں گے۔ طور خم ٹرمینل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس خطے میں تبدیلی آنے والی ہے، یہ خطہ اہم ہونے والا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک نیا بلاک بھی بن جائے، ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی ہے، ہم اس خطے میں اہم کردار ادا کریں گے، افغانستان کا استحکام ہمارا استحکام اور اس کی ترقی ہماری ترقی ہے، حالات بہتر ہوں گے تو ہر طرف بہتری ہوگی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی سیاست ہل کر رہ گئی ہے کسی کو امید نہیں طالبان اتنی جلدی قبضہ کرلیں گے، دنیا افغانستان کے مسئلے کو سمجھے، بھارت کس منہ سے پروپیگنڈا کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے افغان دورے پر بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے، کیا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے، جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، ہم نے افغانستان سے 10 ہزار افراد کا انخلا کیا، کوئی بھی افغان مہاجر پاکستان نہیں آیا، سرحد کی دوسری طرف کی ذمہ داری افغانستان کی ہے، توقع کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ مستونگ دھماکے کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آج مستونگ میں خودکش حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، جس وقت جوانوں کی شفٹ تبدیل ہوئی اس وقت دھماکا ہوا، کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، دھماکے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ایجنسیاں فیصلہ کریں گی کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 952271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش