0
Sunday 5 Sep 2021 19:03

لاہور، کتاب عافیہ ان ہیرڈ کی تقریب رونمائی، مقررین کا عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

لاہور، کتاب عافیہ ان ہیرڈ کی تقریب رونمائی، مقررین کا عافیہ کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر داؤد غزنوی کی کتاب "عافیہ ان ہیرڈ" کی تقریب رونمائی پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اللہ کرے کہ ہماری حکومت عافیہ صدیقی  کی رہائی کیلئے کام کر سکے۔ تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چودھری اعجاز نے کی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، شفیق جالندھری، صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، ڈاکٹر مجاہد کامران، انور منصور خان سمیت دیگر نے  تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریئے زندہ دل ہیں، لاہور سیاست کا گڑھ ہے، دعاگو ہیں کہ اسلام آباد میں اسلام  آباد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواب غفلت سے بیدار ہونے کا وقت ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اللہ کرے کہ ہماری حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سے بھی درخواست کرون گا کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کام کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ضمیر فروش حکمرانوں نے ہمارے دامن پر وہ داغ لگائے جن کو دھونے کیلئے جدوجہدکی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 952295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش