QR CodeQR Code

کسانوں کی آواز کے سامنے اقتدار کا تکبر نہیں چلتا، پرینکا گاندھی

5 Sep 2021 19:35

کانگریس کمیٹی کی خاتون لیڈر نے اترپردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اور ان کی بات ضرور سنی جانی چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑ رہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کسان اس ملک کی آواز ہیں اور کسان ملک کی شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ایسے کسانوں کی حق پر مبنی آواز کو دبا نہیں سکتی ہے اور نہ ہی انکے مطالبات کو نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952297/کسانوں-کی-آواز-کے-سامنے-اقتدار-کا-تکبر-نہیں-چلتا-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org