0
Sunday 5 Sep 2021 19:39

مودی حکومت کسانوں کیساتھ بات چیت شروع کرے، راکیش ٹکیٹ

مودی حکومت کسانوں کیساتھ بات چیت شروع کرے، راکیش ٹکیٹ
اسلام ٹائمز۔ کسان لیڈروں نے اتوار کو حکومت سے مختلف مسائل پر بات چیت شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک بار پھر انتباہ دیا کہ وہ 2024ء تک تحریک چلانے کو تیار ہیں۔ جوائنٹ کسان مورچہ کی جانب سے منعقد مہا کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈروں نے کہا کہ ان کی تحریک غیر سیاسی ہے لیکن کسانوں کے ساتھ ہورہی ہراسانی کو ہر حال میں اٹھایا جائے گا اور تحریک کو گاؤں گاؤں تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کسان مہاپنچایت پورے ملک میں منعقد کئے جائیں گے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ ملک کا آئین خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ، بجلی، بندرگاہ اور سڑکوں کو پرائیویٹ ہاتھوں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ووٹ کے وقت بی جے پی نے اس ضمن میں کچھ نہیں کہا تھا۔ راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ اب کھیتی اور کسانی بھی فروخت ہونے کے دہانے پر ہے اور دس سال پرانے ٹرکٹر کے چلنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فصلوں کے کم از کم سہارا قیمت کی گارنٹی لینی چاہئے نہیں تو کسانوں کو انتخاب میں ووٹ کی چوٹ دینے چاہیئے۔ انہوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کی آمدنی 2022ء تک دوگنی کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ یکم جنوری سے فصلوں کو دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کا پرچار کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 952300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش