0
Sunday 5 Sep 2021 22:05

کوئٹہ، صوبے میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ، صوبے میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 05 اضلاع میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد، اب تک مجموعی طور پر وباء سے متاثر افراد کی تعداد 31451 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 23 جبکہ گوادر، لورالائی، خضدار اور پنجگور سے مجموعی طور پر 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 10 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 6 مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو، جبکہ 4 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش