QR CodeQR Code

وزیراعظم کے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکج کی پہلی برسی آگئی، حافظ نعیم الرحمان

5 Sep 2021 23:09

کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے لئے صرف اعلان ہی اعلان کئے گئے کام کچھ نہیں ہوا، 8 ستمبر کو واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا، اور اب دو ستمبر کو اس کی پہلی برسی بھی آگئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سڑکیں بنا کر صرف ایک ڈرامہ کیا جارہا ہے، کنٹونمنٹ کا الیکشن سامنے آیا تو وہاں سڑکیں بننا شروع ہوگئیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پی پی پی نے دعوے کئے لیکن کام نہیں کیا اور اپنا ایڈمنسٹریٹر لگادیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 25 ملی میٹر کی بارش میں ڈی ایچ اے ڈوب گیا، بارش نے سب کا پول کھول دیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے صرف اعلان ہی اعلان کئے گئے کام کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے 8 ستمبر کو واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا۔


خبر کا کوڈ: 952319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952319/وزیراعظم-کے-کراچی-کیلئے-1100-ارب-پیکج-کی-پہلی-برسی-ا-گئی-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org