0
Sunday 5 Sep 2021 23:21

والدین چاہتے ہیں اسکول بند نہ ہو تو طلبہ کی ویکسینیشن کروائیں، وزیر تعلیم سندھ

والدین چاہتے ہیں اسکول بند نہ ہو تو طلبہ کی ویکسینیشن کروائیں، وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم سندھ  سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر والدین چاہتے ہیں اسکول بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کروائیں۔ وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے، تمام والدین تنظیم، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں نجی اسکولز اساتذہ کو تنخواہ مزدور کی کم از کم مقرر تنخواہ کے برابر دینا ہوگی، نجی اسکولز کو فیس جمع میں تاخیر کرنے پر بچوں کو نکالنے نہیں دوں گا، نجی اسکول والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔ سردار شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے، نجی اسکول اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی، چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔
خبر کا کوڈ : 952322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش