0
Sunday 5 Sep 2021 23:29

شرپسند عناصر کیجانب سے اذان کی توہین ناقابل برداشت ہے، ریاستی ادارے نوٹس لیں، علامہ مقصود ڈومکی

شرپسند عناصر کیجانب سے اذان کی توہین ناقابل برداشت ہے، ریاستی ادارے نوٹس لیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میر فائق علی خان جکھرانی کے ہمراہ کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر کی جانب سے شیعہ مقدسات اور اذان کی توہین ناقابل برداشت ہے، ایک کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ اختلاف اور انتشار پیدا کرنے کی سازش کا ریاستی اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیئے، کراچی میں کالعدم ٹولے کی کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، اس کانفرنس کے بانیان مجرم ہیں، جن کے خلاف توہین اہل بیت اور توہین مذہب کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور پوری قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور استحکام کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے عوام پر حملے کئے، پاک فوج پر حملے کئے، اسکول اور عوامی مراکز بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہے، ان شرپسندوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کیا، جس کے باعث آج وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضا قائم ہے، تکفیری ٹولے کو امن و اتحاد برداشت نہیں ہو رہا، پاکستان میں بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کی حالیہ وال چاکنگ اور ایکٹوٹیز کا بھی نوٹس لیا جائے، داعش کے سپورٹر لال مسجد کے بھگوڑے مفتی عبدالعزیز اور مفتی طارق مسعود کی جانب سے نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے قاتل یزید پلید کی حمایت میں بیان پر فی الفور توہین اہل بیت کی ایف آئی آر درج کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 952323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش