QR CodeQR Code

یمن کے سعودی عرب پر فوجی حملے

5 Sep 2021 23:51

یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندرونی علاقوں میں فوجی آپریشن "ساتویں بیلنس آپریشن" شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں 16 ذوالفقار اور بدر یو اے وی بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج (اتوار) کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی سعودی عرب کے داخلی علاقوں میں کاروائیوں پر بریفنگ دی۔
 
المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق ، بریگیڈئیر جنرل سریع نے اس آپریشن کو "ساتواں بیلنس آپریشن" قرار دیا اور کہا کہ یہ آپریشن سعودی اتحاد کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے فریم ورک میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور فوجی اڈوں کو صمد 3 ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
 
یمن فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں آرامکو سے وابستہ تنصیبات کو مشرقی سعودی عرب کے الدمام کے علاقے راس التنورہ میں آٹھ صمد 3 یو اے وی اور ایک ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ آپریشن میں جدہ ، جازان اور نجران میں آرامکو کی انسٹالمنٹس کو "بدر" قسم کے پانچ بیلسٹک میزائل اور دو صمد 3 یو اے وی سے نشانہ بنایا گیا۔
 
آخر میں انہوں نے سعودی عرب کو یمن اور اس کی مجاہد قوم کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا۔ بریگیڈئیر جنرل سریع نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور یمن کی عظیم قوم کے دفاع میں مزید منفرد انداز میں کارروائیاں کرنے کے اپنے جائز حق کا استعمال کرتے رہیں گے اور جب تک جارحیت بند نہ ہو جائے اور محاصرہ ختم نہ ہو جائے یہ آپریشن جاری رہے گا۔ خدا کی مدد سے یمنی مسلح افواج جمہوریہ یمن کی زمین اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے حصول تک اپنی جہادی جدوجہد جاری رکھے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 952333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952333/یمن-کے-سعودی-عرب-پر-فوجی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org