0
Monday 6 Sep 2021 09:17

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔ افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 952373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش