QR CodeQR Code

طالبان سے لڑائی میں پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے

6 Sep 2021 09:17

افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔ افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 952373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952373/طالبان-سے-لڑائی-میں-پنجشیر-کی-مزاحمتی-فورس-کے-ترجمان-فہیم-دشتی-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org