QR CodeQR Code

الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے، گورنر پنجاب

6 Sep 2021 10:13

چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نڈر جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھرپور جواب دیا، ملکی دفاع کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ متحد کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی  وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نڈر  جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھر پور جواب دیا، ملکی دفاع کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ متحد کھڑا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے کارہائے نمایاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سے پر فرض ہے۔


خبر کا کوڈ: 952383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952383/الحمدللہ-پاکستان-کا-دفاع-مضبوط-ترین-ہاتھوں-میں-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org