0
Monday 6 Sep 2021 12:43

لاہور، یوم دفاع کی مناسبت سے بین المذاہب دفاع پاکستان ریلی

لاہور، یوم دفاع کی مناسبت سے بین المذاہب دفاع پاکستان ریلی
اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے بین المذاہب دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی سیکرٹ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین قومی کمیشن آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کی۔ سیکرٹ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور سے نکلنے والی ریلی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق سردار مہمند پال سنگھ اور چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی شرکت کی۔ یوم دفاع کے موقع پر آرچ بشپ سبیسٹین فرانس شاء نے کہا کے ہم پاکستان کے دفاع کو کبھی بھی کمزور نہیں ہونے دیں گے، آج تمام مکاتب فکر اور مذاہب پاکستان کے دفاع کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں۔
 
مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ امن ہماری خواہش ہے اور اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے۔ سردار مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی افواج کو ماضی میں بھی ناکوں چنے چبوائے ہیں اور آئندہ بھی ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے۔ ریلی میں قاسم علی قاسمی، فادر اشفاق، قاری خالد محمود، ڈاکٹر بدر منیر مجددی اور قاری محمد یونس نقشبندی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 952414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش