0
Monday 6 Sep 2021 16:16

افواجِ پاکستان دُنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں، طارق جمیل

افواجِ پاکستان دُنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں، طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ افواجِ پاکستان دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمارے سپاہی اور افسران ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالىٰ ہمارے ملک و قوم کی حفاظت فرمائے اور حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے والا بنائے، آمین۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ 6 September کا بھی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش