QR CodeQR Code

فروری، مارچ تک بلدیاتی انتخابات منعقد کرا دیں گے، ترجمان سندھ حکومت

6 Sep 2021 18:31

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مردم شماری کا مسئلہ ابھی بھی زندہ ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کو ماننے کے پابند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مردم شماری کا مسئلہ ابھی بھی زندہ ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کو ماننے کے پابند ہیں، ہم فروری یا مارچ تک بلدیاتی انتخابات منعقد کرا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو مقامی حکومت کے انعقاد سے انکار نہیں، یہ مسئلہ قانونی ہے، ہم الیکشن کمیشن کو دستاویزات فراہم کریں گے، آئین واحد دستاویز نہیں، اس کے ساتھ اور بھی دستاویزات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی رائے کو تحفظ دینے میں بھی وہی آئین ہے، مقامی حکومت الیکشن کا انعقاد قانون کے مطابق ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 952463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952463/فروری-مارچ-تک-بلدیاتی-انتخابات-منعقد-کرا-دیں-گے-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org