0
Monday 6 Sep 2021 19:11

کسان بہادری سے ڈٹا ہے اور مودی حکومت کو انکی بات سننی پڑیگی، راہل گاندھی

کسان بہادری سے ڈٹا ہے اور مودی حکومت کو انکی بات سننی پڑیگی، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مشتعل کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کے ’ان داتا‘ اور ہندوستان کے ’بھاگیہ ودھاتا‘ ہے، لہذا حکومت کو ان کے مطالبوں کو قبول کرنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ڈٹا ہے، نڈر ہے، ادھر ہے، بھارت بھاگیہ ودھاتا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کسانوں کی تحریک کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہزاروں کسان اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ ملک کا کسان اپنے مطالبے پر ثابت قدم ہے اور وہ احتجاج کرتے ہوئے کسی سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملک کو اناج دینے والا اور بھاگیہ ودھاتا ہے۔ اس ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے مشتعل کسانوں کی ’مہا پنچایت‘ کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مظفرنگر میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اتوار کو ’مہا پنچایت‘ بلایا تھا، جس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ اس مہا پنچایت میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 952466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش