0
Monday 6 Sep 2021 22:15

آئینی حقوق کے حصول کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر مشتاق حکیمی

آئینی حقوق کے حصول کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر مشتاق حکیمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہر اقدام کی حمایت اور ہر رکاوٹ کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے شروع سے اب تک آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ سکردو میں خطے کے آئینی حقوق کے حوالے سے اسلامی تحریک کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں جاں نثاری کرنے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئینی حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک حقوق کے حصول میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس راستے میں رخنہ ڈالنے والے اور رکاوٹیں حائل کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وفاقی پارٹیاں جب حکومت میں آئیں تو آئینی حقوق کو پس پشت ڈالا اور جب اپوزیشن میں رہیں تو آوازیں بلند کیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 2013ء سے اب تک ان حقوق کے حصول میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھرپور کوشش کی ہے اور حقوق کے حصول کے لیے ہر حکومت سے بھرپور ساتھ دینے کا کہا اور اسی پالیسی کے تحت 2020ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کی اتحادی بنی اور تحریک انصاف کی حالیہ کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے جلد از جلد آئینی صوبے کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم پارٹیوں سے بالاتر ہوکر حقوق کے حصول میں کوشش کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 952479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش