QR CodeQR Code

شیخ عبدالامیر قبلان جید ممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے، علامہ ساجد نقوی

6 Sep 2021 23:06

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیر قبلان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجة السلام شیخ عبدالامیر قبلان جید، ممتاز عالم اور اعتدال پسند شخصیت تھے، مرحوم شیخ عبد الامیر قبلان نے اپنی ساری زندگی مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی اور دفاع میں صرف کی اور آپ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ مجلس اعلیٰ لبنان کے پہلے صدر و سربراہ معروف عالمی شخصیت حجة السلام امام سید موسیٰ صدر تھے جن کا مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک اہم رول اور مثبت کردار تھا جو لیبیا سے لاپتہ ہوئے اور حالیہ دور میں شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیر قبلان نے مجلس اعلیٰ لبنان کے پلیٹ فارم کے ذریعے اہم رول ادا کرتے ہوئے لبنان کی فضا کو سازگار رکھنے اور اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

شیخ عبدالامیر قبلان کی جانب سے طلاب و علماء کے علمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی علمی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کی خدمات قابل ذکر ہیں اور آپ نے بلاتفریق بھرپور فلاحی اقدامات کئے اور مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی کی۔ آخر میں ایک بار پھر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 952491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952491/شیخ-عبدالامیر-قبلان-جید-ممتاز-عالم-اعتدال-پسند-شخصیت-تھے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org