0
Tuesday 7 Sep 2021 02:06

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب، شیڈول تبدیل مزید چار روز قیام کریں گے 

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب، شیڈول تبدیل مزید چار روز قیام کریں گے 
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول بڑھا دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کل رحیم یار خان روانہ نہیں ہونگے، بلاول بھٹو زرداری کل لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد ملتان بلاول ہاوس میں قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 8 ستمبر کو رحیم یار خان روانہ ہونگے جس کے بعد 10ستمبر کو واپس ملتان آئیں گے، بلاول بھٹو زرداری لیہ ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے 11 ستمبر کو لیہ جائیں گے، لیہ ورکرز کنونشن میں سابق وفاقی وزیر بہادر خان سیہڑ سمیت سابق اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، 12ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری ملتان ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 952538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش