0
Tuesday 7 Sep 2021 03:41

ملتان، کرونا وائرس کے پیش نظر بہائوالدین زکریا ملتانی کا تین روزہ عرس ملتوی 

ملتان، کرونا وائرس کے پیش نظر بہائوالدین زکریا ملتانی کا تین روزہ عرس ملتوی 
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز اور لاک ڈاون کی وجہ سے معروف صوفی بزرگ حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کا 782واں عرس مبارک ملتوی کر دیا گیا، سجادہ نشین دربار عالیہ اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق اسلامی مہینے صفر کی 6 اور 7 تاریخ کو ہونے والا حضرت غوث بہا الدین زکریا ملتانی کا 782 واں عرس مبارک ملتوی کر دیا گیا، اعلان کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شدید لہر اور حکومت کی طرف لاک ڈاون کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش