QR CodeQR Code

آیت اللہ حکیم کا انتقال پر پیروان ولایت کا اظہار رنج

7 Sep 2021 11:26

مولانا سبط شبیر قمی کے مطابق مرحوم نے دشوار ترین حالات میں زندگی بسر کرکے دین اسلام کی تعلیمات عراق بلکہ دنیا بھر کے کونے کونے تک پھیلائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عراق کے ممتاز عالم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا سبط شبیر قمی نے بلند پایہ عالم کی رحلت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فقہ و اجتہاد میں اس عظیم ہستی کی کمی کا احساس برسوں تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے تئیں موصوف کی خدمات بے شمار ہیں۔ مولانا سبط شبیر قمی کے مطابق مرحوم نے دشوار ترین حالات میں زندگی بسر کرکے دین اسلام کی تعلیمات عراق بلکہ دنیا بھر کے کونے کونے تک پھیلائیں۔ پیروان ولایت کے سربراہ نے اس مصیبت پر امت مسلمہ کو بالعموم امام سید علی خامنہ ای کو بالخصوص تعزیت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 952560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952560/ا-یت-اللہ-حکیم-کا-انتقال-پر-پیروان-ولایت-اظہار-رنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org