QR CodeQR Code

افغان یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے درمیان پردے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

7 Sep 2021 10:29

خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں تعلیم کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات کے درمیان پردے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952575/افغان-یونیورسٹی-میں-طلبہ-طالبات-کے-درمیان-پردے-کی-تصاویر-سوشل-میڈیا-پر-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org