0
Tuesday 7 Sep 2021 12:37

سعد رضوی نظر بندی کیس، فاضل جج کا کیس سننے سے انکار

سعد رضوی نظر بندی کیس، فاضل جج کا کیس سننے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فارق حیدر نے کیس جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے قرار دیا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ پہلے ہی اس کیس کو سن چکے ہیں، مناسب ہے کہ اب بھی وہی یہ کیس سنیں۔ جسٹس  فاروق حیدر نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین  کی درخواست پر سماعت کی۔ سپیشل سیکرٹری ہوم  سمیت دیگر افسران ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے پیش نظر احاطہ ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا، نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد حافظ سعد رضوی کو انہی وجوہات پر دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن گیارہ ٹرپل ای کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 952607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش