0
Tuesday 7 Sep 2021 13:35

یکساں نصاب پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ایچی سن کالج کو نوٹس

یکساں نصاب پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ایچی سن کالج کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ ایچی سن کالج لاہور کے یکساں نصاب تعلیم پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹس بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مراسلے میں لکھا کہ پی سی ٹی بی کے این او سی کے بغیر درسی کتب نہ پڑھائی جائیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کر دیا ہے، یعنی مدرسے، سرکاری سکول اور پرائیویٹ سکول کے بچے ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔

16 اگست کو سندھ کے علاوہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم میں نوجوانوں کی ایک ہی سمت ہو گی، ہم نے انگریزی زبان نہیں سیکھی ان کا پورا کلچر اپنا لیا ہے جو سب سے بڑا نقصان ہے۔
خبر کا کوڈ : 952619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش