0
Tuesday 7 Sep 2021 16:16

مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے، محبوبہ مفتی

مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا ہے بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ باتیں منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو جان بوجھ کر ان حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظربند رکھا گیا کیونکہ انتظامیہ کے بقول کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انتظامیہ کے نارملسی کے جعلی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 952637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش