0
Tuesday 7 Sep 2021 19:46

بن سلمان اور بن زید کے درمیان خطے کے حوالے سے فون پر بات چیت

بن سلمان اور بن زید کے درمیان خطے کے حوالے سے فون پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون کال میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
 
سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) نے اطلاع دی ہے کہ بن سلمان اور بن زید نے علاقے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی پیش رفت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی نے بن سلمان اور ان کے اماراتی ہم منصب کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کی گفتگو خطے کے حوالے سے اور خاص طور پر 20 سال کے قبضے کے بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق تھی۔ متحدہ عرب امارات خلیجی ریاستوں میں سے ایک ایسا ملک ہے جس نے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

یاد رہے بن زاید نے اتوار کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسی طرح سعودی ولی عہد نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک موقف ہے جبکہ ان کا اس حوالے سے پاکستان، ترکی اور قطر کے ساتھ اختلاف ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 952663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش