QR CodeQR Code

سپریم کورٹ میں پیگاسس جاسوسی معاملہ کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

7 Sep 2021 21:22

چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اے ایس بوپنا کی ڈویژن بنچ نے بھارت کی بھاجپا حکومت کیجانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے مبینہ پیگاسس جاسوسی معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت منگل 13 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اے ایس بوپنا کی ڈویژن بنچ نے بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماعت کے دوران مہتا نے کہا کہ انہیں اضافی حلف نامے کے لئے کچھ اور وقت درکار ہے کیونکہ وہ کسی وجہ سے متعلقہ افسران سے نہیں مل سکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 952674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952674/سپریم-کورٹ-میں-پیگاسس-جاسوسی-معاملہ-کی-سماعت-13-ستمبر-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org