0
Tuesday 7 Sep 2021 21:52

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیلئے سندھ حکومت کا اقدام

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیلئے سندھ حکومت کا اقدام
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے رحجان کا نوٹس لیا ہے اور کراچی انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے اور مستقبل میں ان کی روک تھام کیلئے ایس بی سی اے اور پولیس کے رابطہ سے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کو کمیٹی میں بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے، جبکہ تمام اضلاع میں منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط طریقہ سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیلئے ضلعی ڈیمولیشن کمیٹیاں اور سب ڈویثرن لیول کمٹیٹیاں قائم کر دی ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز ضلعی ڈیومولیشن کمیٹی، جبکہ سب ڈویثرن کمیٹیوں کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنرز ہون گے، ضلعی کمیٹیوں میں متعلقہ ضلع کا ایس ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر، اور ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہین، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں میں مختارکار، سب ڈویثرن پولیس افسر، ایس بی سی اے کا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگز انسپکٹر اور بلڈنگز انسپکٹر شامل کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 952677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش