0
Wednesday 8 Sep 2021 03:02

ازبکستان میں طالبات کو حجاب کرنے کی اجازت دے دی گئی

ازبکستان میں طالبات کو حجاب کرنے کی اجازت دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وسط ایشیائی ملک ازبکستان میں تعلیمی اداروں میں حاضری بڑھانے کے لیے لڑکیوں کو حجاب کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ازبکستان نے رواں سال کی ابتدا میں قانون میں ترمیم کرتے ہوئے خواتین کو حجاب کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی حاضری بہت کم ہوگئی تھی اور عوام نے قانون کی خلاف ورزی کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ اس بارے میں ازبک وزیر تعلیم شہرذاد شرماتوف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ کرنا بہت ضروری تھا تاکہ ہر بچے کے سیکولر تعلیم حاصل کرنے کو یقینی بنایا جاسکے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کس عمر تک کی لڑکیو ں کو حجاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ازبکستان کی بین الاقوامی یونیورسٹی نے مئی 2019 میں نقاب اتارنے سے انکار پر 19 سالہ طالبہ لوئزا میومن جونوا کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔ کیوں کہ ان کا اسلامی لباس ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں سیکولر ڈریس کوڈ کی حکومتی پالیسی کے خلاف تھا۔
خبر کا کوڈ : 952733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش