QR CodeQR Code

شبلی فراز نے بجلی بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی خوشخبری سنا دی

8 Sep 2021 03:09

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائے گا، نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952736/شبلی-فراز-نے-بجلی-بلوں-میں-60-فیصد-تک-کمی-کی-خوشخبری-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org