0
Wednesday 8 Sep 2021 11:41

طالبان کے اعلانِ حکومت پر جاپان کا ردِعمل

طالبان کے اعلانِ حکومت پر جاپان کا ردِعمل
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے اعلان پر جاپان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری کیے گئے جاپانی حکومت کے ترجمان کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طالبان سے بات چیت جاری رکھیں گے۔ ترجمان جاپانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جاپانی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ بھی جاپان تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 952780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش