QR CodeQR Code

طالبان کے اعلانِ حکومت پر جاپان کا ردِعمل

8 Sep 2021 11:41

ترجمان جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کہ طالبان سے بات چیت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے اعلان پر جاپان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری کیے گئے جاپانی حکومت کے ترجمان کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طالبان سے بات چیت جاری رکھیں گے۔ ترجمان جاپانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جاپانی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ بھی جاپان تعاون جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 952780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952780/طالبان-کے-اعلان-حکومت-پر-جاپان-کا-رد-عمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org