0
Wednesday 8 Sep 2021 18:55

ترویج دین کیلئے تمام ذرائع ابلاغ استعمال کئے جائیں، ڈاکٹر شہباز چشتی

ترویج دین کیلئے تمام ذرائع ابلاغ استعمال کئے جائیں، ڈاکٹر شہباز چشتی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم ضیاء الکرم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر شہباز چشتی نے کہا کہ ترویج دین کیلئے تمام ذرائع ابلاغ استعمال کئے جائیں۔ علماء علم سے رشتہ مضبوط بنائیں، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔ تمام عقائد کے حامیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ رواداری، امن، صبر اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حکمت عملی پر عمل کریں۔ دین متین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لائیں۔ آج دنیا میں کوئی بھی شخص موبائل فون ہاتھ میں تھامے آسانی کیساتھ ایک جگہ بیٹھ کر دنیا بھر کی سیر کر سکتا ہے جو چیز ذہن میں آئے کمپیوٹر کے ذریعے اسے فوری اپنی آنکھوں کے سامنے حاضر کیا جا سکتا ہے، اس ترقی نے انسان کو بہت بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ اپنے ا عزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انسان نے یہ جتنی بھی ترقی کی ہے، یہ سب کتاب کے مرہون منت ہے، کتاب نے ہی انسان کو زمین سے اٹھا کر اوج ثریا پر پہنچا دیا ہے، زندہ قومیں ہمیشہ کتابوں کو بڑی قدر و منزلت دیتی ہیں، جو قومیں کتاب سے رشتہ توڑ لیں تو پھر وہ دنیا میں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔ علم و تحقیق تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کی ترجیح ہونا چاہیے۔ دین کی طالب دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید علوم بھی حاصل کریں۔ علم کے حصول کیلئے ہر لمحہ کوشش جاری رہنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 952843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش