QR CodeQR Code

تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے، چودھری محمد سرور

8 Sep 2021 19:09

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔ فروغ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے۔ پاکستان کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔ فروغ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا۔

وفد میں جی ایم ملک، جواد حامد، انوار اختر ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، عبدالحفیظ چودھری، حاجی اسحق، اقبال مرتضیٰ، شبیر احمد شامل تھے۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ پاکستان کے سپورٹس امیج کی بحالی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں عالمی معیار کے کھیل کے میدان تیار کر کے سپورٹس کے حوالے سے کھوئے ہوئے مقام کو دوباہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔منہاج یونیورسٹی طلبا و طالبات کو تعلیم کیساتھ مختلف کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 952844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952844/تعلیم-تحقیق-کا-فروغ-مشن-ہے-چودھری-محمد-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org