QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے آئینی حقوق بحال کئے جائیں، یوسف تاریگامی

8 Sep 2021 22:00

سی پی آئی (ایم) کے لیڈر نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو عوام کے جائز حقوق کی بحالی کیلئے آواز اٹھانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی (ایم) کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ دفعہ 35 اے کے تحت سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کیا گیا مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اب یو ٹی لداخ کے مستقل رہائشی کی وضاحت کرنے کی واحد بنیاد بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ضمانتوں کو یقینی بنانے میں دفعہ 35 اے جوہر توثیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے لئے دفعہ 370 من مانی طور پر غیر فعال بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے سے نہ صرف بی جے پی حکومت نے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا بلکہ جموں و کشمیر اور خود بھارت کے درمیان تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور اسے دوبارہ پٹری پر لانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جمہوریت کو مکمل خودمختاری اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے ساتھ فوری طور پر بحال کیا جائے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے لئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار والے یہ سمجھنے  کہ جبری خاموشی کو قبولیت نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952846/مقبوضہ-کشمیر-کے-آئینی-حقوق-بحال-کئے-جائیں-یوسف-تاریگامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org