QR CodeQR Code

مودی حکومت قلعہ بندی کرنیکے بجائے کسانوں کی مانگ پوری کرے، راہل گاندھی

8 Sep 2021 22:00

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ کسانوں کو ڈرانے کے بجائے حکومت کا کام ان کی بات سننا اور انکے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہمارے اپنے ہیں، ان سے ڈرو مت۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے اور خوفزدہ ہوکر ان کی قلعہ بندی نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیئے۔ آج سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں راہل گاندھی نے کہا ’’مودی حکومت قلعہ بندی کیوں کرتی ہے۔؟ کیا حکومت کسانوں سے خوفزدہ ہے۔؟ کیا کسان دشمن ہیں۔؟‘‘ انہوں نے کہا ہے کہ کسان ہندوستان کی طاقت ہیں، انہیں دبانا، دھمکانا حکومت کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ڈرانے کے بجائے حکومت کا کام ان کی بات سننا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہمارے اپنے ہیں، ان سے ڈرو مت۔ راہل گاندھی نے کہا کہ زراعت مخالف قانون واپس لیں ورنہ سچ اور عدم تشدد کی طاقت کو دیکھنے کے لئے تیار رہیں کیونکہ میرے ملک کے کسان اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 952850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952850/مودی-حکومت-قلعہ-بندی-کرنیکے-بجائے-کسانوں-کی-مانگ-پوری-کرے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org