0
Wednesday 8 Sep 2021 23:17

کوئٹہ، ضیاء لانگو کا طلباء پر تشدد کا نوٹس، گرفتار طلباء رہا

کوئٹہ، ضیاء لانگو کا طلباء پر تشدد کا نوٹس، گرفتار طلباء رہا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں طلباء پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ طلباء و طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ طلباء کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو بھی طلباء گرفتار کئے گئے تھے، انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر تشدد کے واقعے کے قصوروار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 952880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش