QR CodeQR Code

ملتان، بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرادیں 

8 Sep 2021 23:51

 جمیعت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو، مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھن والے ملک جمیل پنوں، مسلم لیگ(ن) تحصیل علی پور کے صدر ملک جاوید، ضلع کونسل مظفرگڑھ کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود اور تحصیل جتوئی کے کونسلر محمد ساجد دینا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 


 اسلام ٹائمز۔ ملتان میں قیام کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں جمیعت علمائے اسلام (ف) ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو، مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھن والے ملک جمیل پنوں، مسلم لیگ(ن) تحصیل علی پور کے صدر ملک جاوید، ضلع کونسل مظفرگڑھ کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود اور تحصیل جتوئی کے کونسلر محمد ساجد دینا شامل ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حسن آباد میں دربار حضرت پیر پٹھان خواجہ شاہ سلیمان توقیر کے سجادہ نشین خواجہ عطااللہ کی رہائشگاہ پر ان کے برادر نسبتی محمود خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دربار شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین سید عون رضا کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والد مرحوم زاہد حسین شمسی کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 952886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952886/ملتان-بلاول-بھٹو-زرداری-نے-جے-یو-آئی-ف-اور-مسلم-لیگ-ن-کی-وکٹیں-گرادیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org