QR CodeQR Code

چین نے افغانستان میں طالبان حکومت کی حمایت کردی

9 Sep 2021 00:30

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا ہے کہ افغانستان کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ روابط قائم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے امارت اسلامیہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا ہے کہ افغانستان کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ روابط قائم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ چین کے ترجمان وانگ وینبن نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو کے لیے عبوری حکومت کا قیام ایک ضروری قدم ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیئے۔ ترجمان وانگ وینبن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان کی عبوری حکموت تمام نسلوں اور گروہوں کے لوگوں کی بات سنیں گے اور اپنے عمل سے ثابت کریں گے وہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے 20 روز بعد عبوری حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ 27 رکنی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں ہیں اور نہ ہی طالبان کے علاوہ کسی دوسری تنظیم، گروہ یا اقلیت کو نمائندگی دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 952892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952892/چین-نے-افغانستان-میں-طالبان-حکومت-کی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org