QR CodeQR Code

زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست دائر

9 Sep 2021 01:34

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے، اسے مسترد کیا جانا چاہیے، عدالت حکومت پاکستان کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے، اسے مسترد کیا جانا چاہیے، عدالت حکومت پاکستان کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔ درخواست گزار نے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کی درخواست میں  وزارت صحت، این سی او سی، ڈریپ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952902/زبردستی-کورونا-ویکسین-لگوانے-کیخلاف-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org