0
Thursday 9 Sep 2021 01:45

امید کرتے ہیں کہ طالبان حکومت افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنائیگی، دفتر خارجہ

امید کرتے ہیں کہ طالبان حکومت افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنائیگی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سیاسی حکومت افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افعانستان میں نئی طالبان حکومت کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کابل میں عبوری سیاسی سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں تازہ ترین اعلان نوٹ کیا ہے، جو افغانستان کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گورننس ڈھانچے کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سیاسی حکومت افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گی اور ساتھ ہی افغان عوام کی انسانی اور ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے کام کرے گی، جبکہ پاکستان پرامن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش